برمنگھم( نیٹ نیوز)
کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو (نیزہ بازی) کا فائنل شروع ہوتے ہی پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کی۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کی مطابق برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے نیزہ بازی مقابلے کے فائنل میں ارشد ندیم ایکشن میں ہیں جہاں انہوں نے پہلی باری میں 86.81 میٹر کی تھرو کی، یہ پاکستانی ایتھلیٹ کے کیریئر کی بہترین تھرو تھی۔
اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86.38 تھی البتہ ارشد ندیم کی دوسری باری ضائع ہوگئی لیکن پاکستانی ایتھلیٹ اب بھی 86.81 کی تھرو کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
ارشد ندیم نے تیسری باری میں اپنا قومی ریکارڈ اور بہتر کر دیا،ا نہوں نے تیسری باری میں 88 میٹرکی تھرو کی جبکہ چوتھی باری میں ارشد نے 85.09 میٹر کی تھرو کی۔
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کر دی۔وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جبکہ ان کی یہ تھرو کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ ہے۔پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کر کے پاکستان کے لیئے گولڈ میڈل جیتنے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیراعظم میاں شہباز شریف اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ارشد ندیم کو مبارک ہے