روس کا رات گئے یوکرائن پر حملہ۔ لندن (نمائندہ خصوصی )روس نے صدر پوٹن کے احکامات کے بعد رات گئے یوکرائن پر میزائلوں سے حملے کر دیا جبکہ یوکرائن کے وزیرخارجہ نے روسی جارحیت کا مقابلہ کیا جائےگا تفصیلات کے مطابق روس اور یوکرائن کے درمیان جاری شدید کشیدگی کے بعد رات گئے روسی صدر پوٹن کے احکامات کے بعد روس یوکرائن کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کردیاگیا روسی افواج نے یوکرائن کے مشرقی حصے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے بعد یوکرائن نے جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کر دیا روسی حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات جمع کی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق مطابق یوکرائن پر روسی حملے کے بعد اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیوگیترس نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ فورآ جارحیت کو بند کرکے اپنی افواج کو واپس امن کی حالت میں لائیں دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے عالمی برادری روس کی اس جارحیت کا جواب دیگی اور روس سے ان حملوں کا جواب طلب کیا جائےگا ذرائع کے مطابق یوکرائن کے اعلی سرکاری حکام کے مطابق روس کی جانب سے داغے گئے دونوں بیلسٹک کروز میزائل مشرقی علاقے میں اہداف پر گرے ہیں جس کے بعد نقصانات کی تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں واضح رہے روس کا یوکرائن پر حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے اپنے تین روزنامہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز ہی روس پہنچے ہیں