سانگھڑ نامہ نگار ۔45 سالہ خاتون کا جنازہ گندے پانی سے گزار کر قبرستان پہنچایا گیا
سانگھڑ( نمائندہ خصوصی ) مون سون کی بارشوں کے تباپی کے اثرات نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں نظر ارہے ہیں جہاں حکومت یا حکومتی اداروں کی کارکردگی صفر ہو گئی ہے سا نگھڑ شہر 45 سالہ خاتون کا جنازہ گندے پانی سے گزار کر قبرستان پہنچایا گیا گلشن کمال خان،عمر کالونی،ڈیپر کالونی واصف ٹاؤن میں برسات پانی کی نکاسی نہ ہوسکی عوام مشکلات کا شکار ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں برسات کا پانی نکاسی نہ ھونے کی وجہ سے مقامی لوگ مشکلات کا شکار ھیں مونسپل کمیٹی کی نااہلی کے منظر دیکھے جاسکتے ھیں
ڈسڑکٹ جیل سانگھڑ کی بیک سائیڈ گلشن کمال کالونی میں خاتون کا جنازہ بارش کے گندے پانی سے لے جایا گیا جسکی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی مقامی لوگوں نے بتایا کہ مونسپل کمیٹی کے افسران اور ڈی سی عمران الحسن خواجہ کونشاندھی کے باوجود توجہ نہیں دی،مظاھرے کیے گئے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی بیس دن گزر گئے بارشوں کا پانی نہ نکالا جا سکا۔آمدورفت کے راستے بند گلشن کمال خان کالونی میں کھوسا برادری کی 45 سالا خاتون کا انتقال ہوگیا علاقہ مکینوں کی بے بسی خاتون کا جنازہ گندے پانی سے گزار کر قبرستان لے جایا گیا سروے کے دوران معلوم ھوا ھے شہمیر کالونی ڈیپر کالونی، شفیع کالونی ، زاھد ٹاون ، عمر کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بارش کے پانی سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ سے مختلف امراض میں مبتلا ھوگئے أمد رفت کے راستے بند ھونے سے مقامی لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ھے شہریوں اور دیگر سماجی شخصیات نے صوبائی وزیر بلدیات اعلی حکام سےنکاسی آب کا مطالبہ کیا ہے