اسلام آباد (بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان آج یزیدیت کے نرغے میں ہے،آزادی جلسے میں اس فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ برسراقتدار مجرموں اور ان کے سرپرستوں کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت کے نرغے میں ہے۔عمران خان نے سوالیہ انداز میں مزید کہا ہے کہ کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کے سامنے سر جھکائیں گے یا ہم بحیثیت ایک قوم اس کڑے امتحان کا سامنا کریں گے؟ ا±نہوں نے کہا ہے کہ آزادی جلسے میں اس فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔