اسلام آباد (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی ایف آئی اے تحقیقات کرے۔اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ فوج کے خلاف پروپیگنڈا کس کی ہدایات اور ایما پر کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) معاملے کی تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایک پارٹی کی جانب سے فوج کے خلاف مسلسل پروپگینڈا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کے خلاف پروپیگنڈا انتہائی قابلِ مذمت ہے، فوج کی عظیم قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔