اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت فارن ایڈد پارٹی ڈکلیئر ہو گئی ہے ،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت عمران صاحب نے پانچ سال جھوٹا ایفیڈیوٹ جمع کروایا ہے ۔
اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ آٹھ سال میں گیارہ دفعہ اسلاآباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکا چکے ہیں اور نووکیل بدل چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ فارن ایجنٹ اور فارن ایڈد پارٹی کے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 8 سال میں پی ٹی آئی نے 9 وکیل بدلے، 50 مرتبہ سماعت کو ملتوی کرایا، 11 پٹیشنز ہائی کورٹس میں کیں ۔ انہوںنے کہاکہ آج سو باتیں کر رہے ہیں آٹھ سال میں الیکشن کمیشن میں کرنی تھی نا ،رانا ثناء اللہ کا خوف عمران خان کو تھا اسی لئے 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا تھا۔
انہوںنے کہاکہ رانا ثناءاللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران صاحب خیبرپختونخوا بھاگ گئے تھے ،فواد احتیاط اچھی چیز ہے اوقات تک نہ جائیں تو آپ کےلئے بہتر ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے اب قانون کے مطابق عمل درآمد پو رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آٹھ سال میں ایک روپے اور ایک اکاونٹ کا حساب نہیں دیا اب کسی جواب کی ضرورت نہیں ہے ،اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی کا جھوٹ ، فراڈ اور تماشہ ختم۔