کراچی( نمائندہ خصوصی )ایڈمنسٹر یٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،بورڈ زبیر احمد چنہ کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں جلوس کے راستوں کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے نمائش تا ایم اے جناح روڈ و دیگر علاقوں کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیااورشہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
دیگر تفصیلات میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے محرم الحرام کے سلسلے میں نزدریڈیوپاکستان، بولٹن مارکیٹ پر زائرین کے لئے ریلیف کیمپ لگا دئیے ہیں جہاں پانی، عملہ اور سالڈ ویسٹ کے کچرا اٹھانے والے رکشوں کا انتظام کیا جائے گا اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ 50 سینٹری ورکرز اور دیگر عملے پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے جونمائش سے کھارادر جلوس کے ساتھ ساتھ کچرابروقت چننے کے لئے تعینات ہوگی۔
راستوں اور امام بارگاہوں کے اطراف چونے کا چھڑکاؤ،بالخصوس جلوس کے راستوں، و مجالس اور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کردیا گیا ہے۔ متعلقہ افسران دیگر اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈینشن میں رہیں گے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ شکایات کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر1128، واٹس ایپ نمبر03181030851 اور ایپSSWMB COMPLAINTS KARACHI پر رابطہ کر کے شکایات درج کرائیں۔