کراچی (بیورورپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا جن کےالیکٹرک حکومت دونوں کے قابو میں نہیں ہے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کسی صورت منظور نہیں ہے پی ٹی آئی حکومت میں کراچی کیلئے کےالیکٹرک کو اضافی بجلی دی گئی
امپورٹڈ حکومت نے کراچی دشمنی میں 300میگاواٹ اضافی بجلی واپس لے لی خرم شیر زمان نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے کل کراچی میں بجلی کی ترسیل پر تسلی بخش جواب نہیں دیا حکومت کا کام کےالیکٹرک کو بلیم کرنا ہے اور کےالیکٹرک کا کام حکومت کو اگر 1 سال سے حکومت کو کےالیکٹرک کے واجبات نہیں ملے تو لائسنس منسوخ کرے کاروائی کریں حکومت ایسا نہیں کرسکتی کیونکہ شہریوں کے ساتھ یہ سب ڈرامے کررہے ہیں حکومت کے بلیم گیم سے شہر میں کاروبار گھریلو صارفین مشکل میں ہیں ملک کو تباہ کرنے سے پہلے کراچی کو برباد کرنا امپورٹڈ حکومت کا مشن ہے امپورٹڈ حکومت نے اقتدار میں آکر اپنی ناکامیوں کی لمبی فہرست تیار کی ہے