کوئٹہ ( بیورورپورٹ ) بلوچستان حکومت کےزیر اہتمام کان مہترزی سیلاب زدگان، فری میڈیکل لگایا گیا تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزی میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے حکومت بلوچستان اور کوئٹہ کے ڈاکٹروں کے علاوہ ڈاکٹر فرید سمالانئ کے مشترکہ تعاون سے فری میڈیکل کیمپ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کی سربراہی میں قاہم کیا گیا ۔
اس فری میڈیکل کیمپ میں خواتین و بچوں کے کا ماہر خواتین ڈاکٹروں نے معائینہ و علاج معالجہ کیا۔اور فری ادویات بھی فراہم کی۔ جبکہ اس میڈیکل کیمپ میں مختلف ٹیسٹ و الٹرا ساونڈ کی بھی سہولت فراہم کی گئی۔\
کان مہترزی کے سیلاب سے متاثرہ افراد اور قبائلی عمائدین اور عوام نے حکومت اور ڈاکٹروں کا اس فری میڈیکل کیمپ کے قیام کو نہایت سراہا کہ اس دور افتادہ اور سیلاب و بارشوں سے متاثرہ افراد کو مشکل کی اس گھڑی میں ان فری میڈیکل کیمپوں کی اشد ضرورت تھی جو کوئٹہ سے ماہر خواتین ڈاکٹروں نے آکر ہمارے دل جیت لئے۔