اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو شوکاز نوٹس کا مفصل اور بھرپور جواب دے گی۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 8 فیصلے تحریک انصاف کے خلاف دئیے جس کے بعد سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلے دئیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اگلے انتخابات کو متنازع ہونے سے بچانا ہے تو چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے۔رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو شوکاز نوٹس کا مفصل اور بھرپور جواب دے گی اور ہم اپنے موقف کا بھرپور دفاع کریں گے کہ ہمارا فنڈ غیر قانونی نہیں ہے۔