اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )راول ڈیم سپل ویز کے گیٹ ایک بار پھر کھول دیے گئے۔حسن عباس ایس ڈی او نے بتایا کہ ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز کے گیٹ اوپن کئے گئے ہیں،
ڈیم میں پانی کی سطح 1751.30 فٹ تک پہنچ گئی ہے،پانی کے لیول کو کم کرکے 1750.50 فٹ کیا جائے گا۔راول ڈیم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 1752 فٹ ہے،
پانی کا لیول کم کرنے کے لئے گیارہ بجے تک اسپل ویز اوپن رہیں گے، اسپل ویز اوپن کرنے سے قبل سائرن بھی بجائے گئے، سائرن کا مقصد قریبی آبادی اور نشیبی علاقے کے مکینوں کو الرٹ کرنا تھا۔