اسلام آباد ( بیورورپورٹ) اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق پابندی دو دن نو اور دس محرم تک کے لئے ہوگی۔
ڈی سی نے کہاکہ اس سلسلے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے،عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈی سی نے کہاکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔