کراچی ( بیورورپورٹ )کے الیکٹرک نے شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے امکان کو مسترد کردیا۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ کراچی میں بجلی کی سپلائی ویب سائٹ پر موجود 30 جون کو جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق جاری ہے۔
لوڈ شیڈ نگ کے اس شیڈول میں کوئی اضافہ یا تبدیلی نہیں کی گئی ۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ شارٹ فال 24 گھنٹے برقرار رہنے کے باعث رات کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکتے۔دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران کراچی میں لوڈشیڈنگ سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سوال ہی غلط ہے۔