لاہور (بیورورپورٹ) پنجاب کابینہ کے 21ارکان نے حلف اٹھا لیا ، گورنر محمد بلیغ الرحمان نے گورنر ہاﺅس لاہور میں کابینہ کے اراکین سے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی ، سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان ، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار، مونس الٰہی، حلیم عادل شیخ سمیت تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق) سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور رہنماﺅں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
گورنر ہاﺅس میں پنجاب کابینہ کیلئے حلف اٹھانے والوںمیں میاں اسلم اقبال، علی عباس شاہ، محسن لغاری، تیمور ملک، محمد بشارت راجہ، عنصر مجید نیازی ،راجہ یاسر ہمایوں ،منیب سلطان چیمہ، سردار شہاب الدین، مراد راس، ڈاکٹر یاسمین راشد، خرم شہزاد ورک، محمد ہاشم ،علی افضل ساہی ،نوابزادہ منصور علی خان، حسین جہانیاں گردیزی، غضفر عباس چھینہ، لطیف نذر، حسنین بہادر دریشک اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔پنجاب کابینہ میں7 نئے چہرے شامل کئے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ق)کا کوئی رکن وزیر نہیں۔ کابینہ میں شامل ہونے والے اراکین کو محکموں کے قلمدان بھی سونپ دئیے گئے ہیں
جس کے مطابق محمد محسن لغاری کو محکمہ خزانہ، محمد تیمور خان کو یوتھ افیئرز، سپورٹس ، کلچر،محمد بشارت راجہ کو کوآپریٹو ،پبلک پراسیکیوشن،راجہ یاسر ہمایوں ہائر ایجوکیشن ، انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ،عنصر مجید خان نیازی لیبر اینڈ ہیومن ریسورس، محمد منیب سلطان چیمہ ٹرانسپورٹ، سردار شہاب الدین خان سہڑ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ،مراد راس سکولز ایجوکیشن، ڈاکٹر یاسمین راشد سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ،پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر،خرم شہزاد ورک قانون و پارلیمانی امور،سردار محمد آصف نکئی ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول، علی افضل ساہی کمیونیکیشن اینڈ ورک،نوابزادہ منصور احمد خان ریو نیو، سید حسین جہانیاں گردیزی زراعت، غضنفر عباس چھینہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، محمد لطیف نذر مائنز اینڈ منرلز،سردار حسنین بہادر دریشک انرجی ، فوڈ ، میاں محمود الرشید لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ، میاں محمد اسلم اقبال ہاﺅسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، انڈسٹریز ، کامرس ، انویسٹمنٹ اینڈ اسکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جبکہ سید عباس علی شاہ جنگلا، وائلڈ لائف اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔