ہیوسٹن( نمائندہ خصوصی )یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاکستان قونصلیٹ آف ہیوسٹن میں بھی ایک مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل ابرار ہاشمی، ڈپٹی قونصل جنرل عرفان اللہ خان ،فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اوورسیز پاکستانی اور کشمیری ہر سطح پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے اور انڈیا کے جبروتشدد اور مکارانہ چالوں کو بے نقاب کرنے کی کوشش کریں گے ۔
مقررین کا کہنا تھا کہ انڈیا کی کھلی جارحیت عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے کہ وہ ہندوتوا کے پیروکاروں کو کشمیریوں پر طاقت اور مکاری کے ذریعے اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے کے حوالے سے سے کیوں خاموش ہیں۔
آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کو تین سال گزرنے کے باوجود بھی عالمی طاقتیں بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے کے حوالے سے مکمل طور پر ناکام ہیں اور آج تک پوری کشمیر کی وادی انسانی جیل کی صورت ہے
کشمیر کی آبادی اپنے گھروں میں قید ہے جب کہ تحریک آزادی کشمیر کے تمام رہنما بھارت کی دوردراز جیلوں میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کر رہیے ہیں۔۔
ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کہ عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالنے کے لیے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنا چاہیے ۔