ہیوسٹن(نمائندہ خصوصی ) یوم استحصال کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی قونصل خانہ کے سامنے کشمیری اور پاکستانی امریکنز کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کا انعقادکیا گیا
فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام ہیوسٹن میں
مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی منسوخی اور بھارت کے غاصبانہ محاصرے کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں مظاہرین کی بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی ,مظاہرین اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے
جن پر احتجاجی اور مذمتی نعرے درج تھے ,مظاہرے کی قیادت کرنے والی فرینڈز آف کشمیر کی چئیر پرسن غزالہ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام عالم اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس بحال کرنے اور بھارتی مظالم کی بندش کیلے بھارت پر دباو ڈال