اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے۔یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہاکہ مودی کی فاشسٹ حکومت نے 5 اگست 2019 کو کشمریوں کی حق خودارادیت پر شب خون مارا ۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی مودی سرکار کی نفرت انگیز پالیسیوں کی عکاسی ہے ، پاکستانی قوم اور پارلیمان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان عالمی فورمز پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گی ، اقوام متحدہ کشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عمل کروائے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر حریت رہنما یٰسین ملک کی عمر قید کی مذمت کرتے ہیں ، عالمی انسانی حقوق کے علمبردار یٰسین ملک کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ بھارت آرٹیکل 370 اور 35A کو فوری طور پر بحال کریں ، کشمیری عوام کی حق خودارادیت کیلئے غیر متزلزل جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں