کراچی ( بیورورپورٹ ) سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے یکطرفہ فیصلہ کیا۔ عدالت کا حکم ہے کہ تمام جماعتوں کے فیصلے ساتھ سنائے۔ ہم الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے۔ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو اس بات کی سزا دینا چاہ رہے ہیں کہ اوور سیز پاکستانی ہمیں پیسے دیتے ہیں۔ جو ملک کا پیسہ چرا کر لے جارہا ہے وہ وزیر اعظم بنا ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے، میں چار الیکشن ہار کر پانچواں جیتا تھا، اتنا معتصب الیکشن کمیشن نہیں دیکھا۔ مراد علی شاہ پر دوہری شہریت کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا جبکہ فیصل واڈا کو نااہل کردیا گیا۔ فریال ٹالپر اور شازیہ مری پر کیسز ہیں انکا فیصلہ بھی تاحال نہیں کیا گیا۔ اوور سیز پاکستانیوں نے فیصلے کے بعد ہمیں مزید فنڈنگ شروع کردی ہے۔ اوور سیز پاکستان عمران کو اب مزید کھل کر فنڈنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت جتوئی، مرکزی نائب صدر آفتاب صدیقی، سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی، اشرف قریشی، صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار، سیکریٹری اطلاعات و ترجمان پی ٹی آئی سندھ ارسلان تاج ، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سندھ شہزاد قریشی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ الیکشن میں شرجیل میمن دو ارب روپے اشتہارات پر خرچ کررہے ہیں۔ ہم نے نالے صاف کروا کر ان کے حوالے کیے۔ ہم بنا کر چھوڑ گئے اور انہوں نے دیکھیں کیا حال کردیا۔ اس ملک میں غربت بڑھ گئی ہے۔ مڈل کلاس ختم ہوگئی ہے۔ اس ملک میں اگلا بحران گندم کا آرہا ہے۔ کرائم منسٹر بہت بڑا اداکار ہے، پی ڈی ایم کی جماعتوں نے ملک میں تباہی مچا دی ہے۔ آج شام چار بجے الیکشن کمیشن کے سامنے پورے ملک میں پرامن احتجاج ہوگا جس سے عمران خان پوری قوم سے خطاب کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے میں میں انتخابات میں پی ٹی آئی حصہ لے گی، ہمارا اولین مقصد زرداری مافیا کا خاتمہ ہے۔ تمام سازشیں بلاول ہاس سے کی جاتی ہیں۔ سندھ میں آگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔ ہمارے ساتھ عوام کی طاقت ہے جو ہمیں ہارنے نہیں دے گی۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں میں فرحان غنی کے نام کے ساتھ سعید غنی کے بھائی کا نام بھی آیا۔ ہر سال بارشوں میں پاکستان ڈوب جاتا ہے تاحال پانی کو محفوظ کرنے کا سلسلہ شروع نہیں کیا گیا۔ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے کبھی بھی قانون نافز کرنے والے اداروں کے کام میں کبھی دخل اندازی نہیں کی۔ پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے کہ وہ کہیں بھی پر امن احتجاج کرے۔ انہوں نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی، اشرف قریشی اور خرم شہر زمان پی ٹی آئی کے میئر کے امیدوار ہیں۔ حتمی فیصلہ عمران خان کرینگے۔ بعد ازاں مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت جتوئی نے کہا کہ سارا پاکستان عمران کے ساتھ کھڑا ہے۔ آج خوشخبری دےرہا ہوں کہ وفاق کے ساتھ سندھ میں بھی ہماری حکومت بنے گی۔ مراد علی شاہ نے 16 سال ملک کا خزانہ خالی کیا ہے۔ ہمارے تین سو سے زائد لوگوں پر اے ٹی سی کیسز بنائے گئے ہیں۔ ہمارے لوگوں کو اغوا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے 16 سال سندھ میں کرپشن کی ہے، ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن غیر جانبدار ہو۔ پولیس کے زریعہ ہمارے لوگوں پر دباﺅ ڈالا جارہا ہے تاکہ یہ بنا لڑے منتخب ہوسکیں۔ پی ٹی آئی سندھ میں الیکشن جیت جاتی اس لیے سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے۔ اب ان کا زوال شروع ہوچکا ہے۔ سینیر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم ہونی چاہیے۔ بجلی کا نظام بہتر بنانے کے لیے اجارہ داری کا خاتمہ ضروری ہے۔ جماعت اسلامی میرے خلاف کمپین چلاتی رہے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سینیر رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم ہونی چاہیے۔ بجلی کا نظام بہتر بنانے کے لیے اجارہ داری کا خاتمہ اشد ضروری ہے۔