اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کامن ویلتھ گیمز 2022ءمیں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ویل ڈن محمد نوح دستگیر بٹ“ آپ نے شاندار کامیابی حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
جمعرات کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری قوم کو محمد نوح دستگیر بٹ کی کامیابی پر فخر ہے۔ انہوں نے امنید ظاہر کی کہ نوح دستگیر بٹ آئندہ بھی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز 2022ئ میں 405 کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔