ممبئی (نیٹ نیوز)بہت جلد ماں بننے والی بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے 100 سال کی عمر تک کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران عالیہ بھٹ سے سوال کیا گیا
کہ کیا وہ اپنی مسلسل شوٹس سے تھک جاتی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا میں نہیں تھکتی بلکہ میں تو 100 سال کی عمر میں بھی کام کرنا چاہوں گی۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ اگر انسان فٹ اور تندرست ہوتا ہے تو اسے آرام کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور مجھے اپنے کام کے دوران سکون ملتا ہے، میرا کام میرے دل اور روح کو توانائی بخشتا ہے، مجھے زندہ رکھتا ہے اور مجھے سکون بھی دیتا ہے۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ میں اپنے بارے میں منفی تبصروں پر بات کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ میں نے بہت سی ساتھی خواتین پروڈیوسرز اور اداکاروں کی طرح بالی ووڈ میں غیر معمولی جنس پرستی کا سامنا کیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال عالیہ بھٹ نے معروف اداکار رنبیر کپور سے شادی کی اور بہت جلد یہ جوڑا ننھے مہمان کے والدین بننے والا ہے۔