ممبئی (نیٹ نیوز )بھارتی اداکارہ نینا گپتا نے شکوہ کیا ہے کہ مرد اداکار ان کے ساتھ کام کے خواہشمند نہیں ہیں۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں 63 سالہ اداکارہ نے عمر سے متعلق کام میں مسائل پیش آنے کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔نینا گپتا نے کہا 2 سے 3 پراجیکٹس ہیں
جس میں، میں نے ڈائریکٹر سے پوچھا کہ میرے مد مقابل کون سا اداکار ہے جس پر ڈائریکٹر نے کہا کہ آپ کسی کو تجویز کردیں، جواب میں میں نے کہا یہ دنیا کا مشکل ترین کام ہے کیونکہ میرے ساتھ کوئی کام نہیں کرنا چاہتا۔اداکارہ نے کہاکوئی کام کرنے کو تیار نہیں ،زیادہ تر جوان اداکاراوں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں جب کہ میں ان سب اداکاراوں سے زیادہ جوان نظر آتی ہوں۔
نینا گپتا کے مطابق ہمارا معاشرہ تبدیل نہیں ہوا، سب لوگ پدرانہ معاشرے میں رہتے ہیں اور یہ ہمیشہ ایسے ہی رہے گا۔سینئر اداکارہ نے اداکار رام کپور کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے ساتھ کام کرنے کے لیے رضامند ہوئے جس کی وجہ سے میں ان کی شکرگزار ہوں۔