کراچی (نمائندہ خصوصی ) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کالعدم تصور ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹا بیان حلفی دیا، سیاسی جماعت کا غیرملکی فنڈز لینا غیر قانونی ہے،
عمران خان نوجوان نسل کو سڑکوں پرلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کی توہین کرتے ہیں، انکے خلاف بیانات دیتے ہیں، پی ٹی آئی کے13 اکانٹس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، وفاق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بھی نرمی سے کام لے رہا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کا کیس اوپن اینڈ شٹ ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کالعدم تصور ہوتی ہے۔