پاکستان رپورٹرز فورم انٹر نیشنل کا سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتار اور تشدد پراظہار مذمت۔ محسن بیگ کی عدالت سے رہائی سچ کی فتح اور ظالم حکمرانوں کی شکست ہے میاں طارق جاوید
حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جانا جمہوریت نہیں آمریت کی نشانی ہے انفاس کھوکھر
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان رپورٹرزفورم انٹر نیشنل کے صدر میاں طارق جاوید جنرل سکریٹری انفاس کھوکھر اور دیگر عہدیداروں نے سینئر صحافی اور ایڈیٹر انچیف آن لائن نیوز ایجنسی و روزنامہ جناح محسن بیگ کو ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ی کو آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے محسن بیگ کی رہائی حق کی فتح اور ظالم حکمرانوں کی شکست ہے ۔اپنے ایک بیان میں پاکستان رپورٹرز فورم کے صدر میاں طارق جاوید سیکرٹری جنرل انفاس کھوکھر
اور عہدیداروں نے کہا کہ سینئر صحافی محسن بیگ کو غیر قانونی، غیر آئینی گرفتار کرنے کیلئے ایف آئی اے نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ایف آئی اے کے پاس وارنٹ گرفتاری تک نہیں تھے اور انہوں نے محسن بیگ اور ان کے اہل خانہ سے بد تمیزی بھی کی بعدازاں انہیں تھانے منتقل کرکے ایف آئی اے نے سخت تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ محسن بیگ کی گرفتاری آزادی اظہار رائے پر کھلا حملہ ہے ۔حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جانا جمہوریت کی نفی ہے ۔انہوں نےچیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے محسن بیگ کو اور ان پر تشدد کے مرتکب ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے