راولپنڈی( نمائندہ خصوصی )
ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کاروائی – چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتارکر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم عبید الرحمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد شئیر کرنے میں ملوث تھا۔ ایف آئی اے سائبرکرائم کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے چائلڈپورنوگرافی سے متعلق متعدد ویڈیوز برآمد کر لی گیں۔ ملزم عبید الرحمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ملزم سے مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔