کراچی ( بیورورپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن. جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان. صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ. کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت پاک فوج کے 6 افسران اور جوان کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ملک و قوم کیلئے ہر محاذ پر قربانیاں دینے والے پاک افواج کے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے ان رہنماؤں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف،کمانڈر انجینئر 12 کور بریگیڈیئر خالد، پائلٹ میجر سعید، کوپائلٹ میجر طلحہ اور کریو چیف نائیک مدثر شہید کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ان رہماؤں نے مزید کہا کہ مادر وطن کے یہ عظم سپوت قوم کا فخر تھے جنہوں نے اپنی جانیں سیلاب میں گھرے اپنے پاکستانیوں کی جانیں بچانے کے لئے عملی جدوجہد کرتے ہوئے اس جان فانی سے رخصت ہوگئے انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ان کے ساتھ جام شہادت نوش کرنیوالے انسانیت کی خدمت اور فرض کی بجاآوری کی روشن مثال لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک فرض شناس اور قابل افسر ہونے کے ساتھ انتہائی ایماندار اور ایک اچھے انسان تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس حادثے پر انتہائی رنج و غم و افسردہ ہے ہم شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں پوری قوم شہدا کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے، اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطاء فرمائے۔