کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) وزیرِ اعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور نقصان کا فضائی جائزہ لیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم شمبانی ضلع جھل مگسی میں سیلاب کے متاثرین سے ملنے کیلئے رکے۔ وزیرِ اعظم نے متاثرہ گاو¿ں میں فوری طور پر میڈیکل کیمپ کے قیام اور دواو¿ں کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔وزیرِ اعظم نے مویشیوں کیلئے ویٹرنری ڈاکٹر کی فراہمی کی بھی ہدایات جاری کیں۔وزیرِ اعظم نے متاثرہ گاوں میں امدادی کاروائیوں کو تیز کرنے کیلئے فوری طور پر مزید دو کشتیوں اور راشن کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔چیف سیکٹری بلوچستان نے فوری طور پر متاثرہ گاوں اور دیگر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیموں کو روانہ کیا۔