نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک گورنمنٹ میڈیکل کالج میں چوہے نے زیر علاج مریض کی ڈرپ چبائی اور اس میں سے گلوکوز پی گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوہا پائپ کے ذریعے اوپر سے نیچے آتا ہے مریض کے بائیں جانب لگے ڈرپ اسٹینڈ سے نیچے اتر کر ڈرپ کو چباتا ہے اور اس میں سے گلوکوز پی کر دوبارہ اوپر بھاگ جاتا ہے۔میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے اعتراف کیا کہ اسپتال کے احاطے میں چوہوں کی بہتات ہے اور اب تک 1200 چوہے مارے جاچکے ہیں۔