نئی دہلی ( نیٹ نیوز )ممبئی کی 27 سالہ ریکھا نیشاد نوڈلز میں حادثاتی طور پر زہریلےٹماٹر کے استعمال سے چل بسی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ریکھا نیشاد نے ایک ہفتے قبل چوہوں کو مارنے کی خاطر ٹماٹر میں زہر ملا کے رکھا تھا جسے اس نےخود ہی غلطی سے کھانا پکاتے ہوئےاستعمال کرلیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے ٹی وی دیکھتے ہوئے بے دھیانی میں زہر آلود ٹماٹروں کا اپنے کھانے میں استعمال کیا جسے کھانے کے بعد اسے الٹیاں لگ گئیں۔الٹیوں کی شکایت کے ایک گھنٹے بعد خاتون کا شوہر اور دیور اسے قریبی اسپتال معائنے کے لیے لے کر گئے جہاں علاج کے دوران خاتون کی موت واقع ہوگئی۔