رام اللہ (نیٹ نیوز)اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی بزرگ فلسطینی شہری 60سالہ حسین قواریق اسپتال میں دم توڑ گئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حسین قواریق کو نابلس (شمالی مغربی کنارے میں) جنوب میں واقع عورتا گاﺅ ں میں گولیاں ماری گئیں جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
قواریق گذشتہ منگل کو نابلس کے جنوب میں واقع حوارہ چوکی پر قابض فوج کی جانب سے براہ راست فائرنگ کے بعد زخمی ہو گیا تھا۔
وہ ایک معذور شخص تھا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ قواریق گلیوں سے جار خالی ڈبے اکٹھے کر رہے تھے کہ قابض فوجیوں نے انہیں گولی مار کر زخمی کر دیا۔فلسطینی ہلال احمر کا عملہ اس مقام پر پہنچا، لیکن قابض فوج نے اسے ان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیااور اسے اسرائیلی گاڑی میں مقبوضہ اندرون ملک پہنچا دیا۔