اسکوپیا : شمالی مقدونیہ میں ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا بچی کا ساتھی طالب علموں نے مذاق اڑایا تو صدر مملکت خود بچی کو اسکول چھورنے چلے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈاؤن سینڈروم ایک جینیاتی بیماری ہے جس میں مبتلا افراد ایک خاص کیفیت یا حالت کا شکار ہوتے ہیں، شمالی مقدونیہ میں ایک 11 سالہ لڑکی کو اسکول میں ساتھی طالب علموں کی طرف سے تضحیک کی گئی تو صدر مملکت ایکشن میں آگئے۔
شمالی مقدونیہ کے صدر اسٹیوو پیندرا وسکی بچی کے گھر پہنچے اور والدین سے ملاقات کے بعد بچی کو خود اسکول لیکر گئے کیوں کہ بچی نے تضحیک سے پریشان آکر اسکول جانے سے انکار کردیا تھا۔
ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا بچی کو صدر کا ہاتھ تھامے دیکھ کر اسکول انتظامیہ اور طالب علم دنگ رہ گئے اور اپنے رویے پر اظہار شرمندگی کیا۔