کویت سٹی : کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل احمد الموسیٰ نے تجارتی وزٹ ویزوں کو ورک پرمٹ میں منتقل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کے لیے ایک انتظامی سرکلر جاری کرنے کا اعلان کیا بشرطیکہ یہ ویزے 24 نومبر 2021 سے پہلے کے ہوں۔
الموسیٰ نے کہا کہ مذکورہ بالا سرکلر 2021 کے سرکلر نمبر 20 کے علاوہ ہے جو وزارتی کمیٹی برائے کورونا ایمرجنسی کی ہدایت پر جاری کیا گیا تھا۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ موجودہ سرکلر کمرشل وزٹ ویزوں کو آرٹیکل نمبر 18 (18 نمبر اقامہ) یعنی ورک ویزوں میں منتقل کرنے کی اجازت دیتا ہے جن کے کمرشل وزٹ ویزے 24 نومبر 2021 سے پہلے پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ذریعے جاری کیے گئے تھے جن کا حوالہ 2021 کے سرکلر نمبر 20 میں دیا گیا ہے۔
الموسیٰ نے نشاندہی کی کہ ایمپلائمنٹ افیئر سیکٹر، اس سے منسلک محکموں اور انفارمیشن سسٹم سینٹر کے محکمے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 24 نومبر 2021 سے پہلے جاری ہونے والے تجارتی وزٹ ویزوں کے لیے انٹری ویزا والے درخواست دہندگان کے لیے ورک پرمٹ جاری کرنے کے طریقہ کار کو بڑھانے پر کام کریں۔ یہ فیصلہ 31 مارچ 2022 تک موثر رہے گا۔