کراچی(نمائندہ خصوصی )وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فساد میں ملوث افغان مہاجرین کو افغانستان بھیجا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ لسانی فساد میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا ملے گی، فساد میں ملوث افغان مہاجرین کو افغانستان بھیجا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ہیڈ کی ہدایت سے متعلق دوالگ الگ فیصلے دیے گئے، فل کورٹ بنانے کی استدعا بھی مسترد کی گئی، وزیراعلی پنجاب کے الیکشن کیلئے پیسے بھجوانے کا الزام غلط ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیسے دیے ہوتے تو ق لیگ کے 10ووٹ انکے حق میں نہ جاتے، وزیراعلی سندھ اوران کی ٹیم عوام کی خدمت میں مصروف ہے، کورنگی کراسنگ کازوے کیلئے پل بنایا جا رہا ہے۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا ہے کہ کوشش ہے ایک سال کے اندر کراسنگ کازوے پل بن جائے، وزیراعلی سندھ نے سڑکوں کی تعمیر کیلئے احکامات جاری کر دیے۔