اسلام آباد ( بیورو رپورٹ ) پی ایس او کے اداروں پر واجبات 605ارب 65کروڑکی بلند سطح پر پہنچ گئے۔نجی ٹی وی نے دستاویز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عدم ادائیگیوں سے تیل کی سپلائی چین معطل ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
ڈومیسٹک سیکٹر کوایل این جی فراہمی کے بقایاجات 344ارب67سے زائد ہیں۔پاورسیکٹر 183ارب 31کروڑ سے زائد واجبات کیساتھ نادہندگان میں سرفہرست ہیں۔ سرکاری بجلی گھر سی پی پی اے 149ارب سے زائد کے نادہندہ ہیں۔ مختلف حکومتی ادارے77ارب 66کروڑ روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں۔
پی ایس او کو مقامی و بین الاقوامی آئل ریفائنریز کو ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔