کوئٹہ( نمائندہ خصوصی)
بلوچستان میں بارش وسیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اموات کی تعداد 107 ہوگئی ، صوبے بھر میں 6077 مکانات منہدم اور نقصان پہنچاہے، بارشوں میں 565 کلو میٹر مشتمل مختلف 4 شاہرائیں شدید متاثر ہوئیں، 712 مال مویشی بھی ہلاک ہوگئے، 1 لاکھ 97 ہزار 930 ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے,
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے ابتک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں سے مزید 3افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 107 ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 42 مرد 30خواتین اور 34 بچے شامل ہیں جبکہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی اور خضدارمیں ہوئی۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 62 افراد زخمی ہوئے جبکہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 6077 مکانات منہدم اور نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں میں 565 کلو میٹر مشتمل مختلف 4 شاہرائیں شدید متاثر ہوئیں جبکہ بارشوں سے 712 مال مویشی بھی مارے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم نے بتایا کہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 97 ہزار 930 ایکڑ پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔