کراچی( کامرس رپورٹر )
نیسلے پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی آمدن گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22.2فیصد اضافہ کے ساتھ 80.4 بلین روپے رہی۔ مالیاتی نتائج کا اعلان کمپنی کے ہیڈ آفس میں منعقد بورڈ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ وسیع البنیاد ترقی کی وجوہات میں معاشی سرگرمیوں کے معمول پر آنے، طلب میں اضافہ اورپورٹ فولیو اور پرائس مینجمنٹ کی وجہ سے فروخت کے حجم میں اضافہ شامل ہیں۔
فروخت میں بہتری، موزوں پراڈکٹ مکس، فکسڈ اخراجات پر سخت کنٹرول کی وجہ سے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں آپریٹنگ اور خالص منافع میں بہتری آئی۔
کمپنی توانائی اور اشیاء ضروریہ کی بلند قیمتوں اور کرنسی کی قدر میں زبردست کمی کی بدولت مہنگائی کی وجہ سے صارفین کی آمدن پر پڑنے والے دباؤ کے مدِنظر رکھتے ہوئے محتاط انداز میں مستقبل کی بہتری کے لیے پر امید ہے۔