کراچی( کرائم رپورٹر ) ایکسائز پولیس روہڑی نے ایک کارروائی کے دوران دس کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار بھی قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز انسپکٹر روہڑی قمر الدین سیال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سکھر ٹول پلازہ کے نزدیک ایک مشکوک کار مہران بی این سی – 423 سے چیکنگ کے دوران دس کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم امیر خان کو گرفتار کرلیا جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار بھی اپنے قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ علاوہ ازیں کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے کارروائی کرنے والی ایکسائز ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اسی لگن اور جذبے سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے ۔