راولپنڈی( نمائندہ خصوصی )ممتاز کشمیری رینما یاسین ملک کی معصوم بیٹی رضیہ سلطانہ کی فریاد، پاپا پلیز بھوک ہڑتال ختم کریں ،مودی حکومت کی جانب سے قائم کردہ خود ساختہ ٹیرر فنڈنگ کیس میں بھارتی دارلحکومت نئ دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے یاسین ملک گذشتہ کئی دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں ہسپتال میں داخل کروانا پڑا۔
اس دوران یاسین ملک کی بیٹی نے ویڈیو کے ذریعے اپنے والد سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی۔ یاسین ملک کی بیٹی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ننھی معصوم بچی رضیہ سلطانہ اپنے والد (یاسین ملک) کو بھوک ہڑتال کرنے سے منع کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ بچی نے کہا کہ ‘پاپا پلیز بھوک ہڑتال ختم کر دیجیے تاکہ میں اور ممی بھی بھوک ہڑتال ختم کر دیں یاد رہے بھارت میں کالعدم تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔ یاسین ملک نے روبیہ سعید اغوا معاملے میں خود ہی گواہوں سے جرح کرنے کی اجازت مانگی تھی تاہم مودی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی جواب نہ ملنے پر یاسین ملک بھوک ہڑتال پر چلے گئے۔ وہ گذشتہ 6 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے ان کے بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ ہوا اور انہیں رام منوہر لوہیا ہسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ یاسین ملک 22 جولائی سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ان کے کیس کی صحیح طریقے سے تفتیش نہیں ہو رہی ہے۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کو بیمار ہونے کے سبب دہلی کی تہاڑ جیل سے ہسپتال رام منوہر لوہیا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ یاسین ملک 2019 سے حراست میں ہیں جب این آئی اے نے انہیں خود ساختہ ٹیرر فنڈنگ کے ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا۔
اور 25 مئی کو بھارتی عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنای تھی