لاہور( بیورورپورٹ ) مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہونے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب نے اپنے استعفے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو ارسال کئے ہیں ۔ دونوں کا کہنا ہے کہ حکومت تبدیل ہو چکی ہے اس لئے وہ عہدے پر مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے ۔