کراچی (رپورٹ, آغاخالد)
سسٹم لپیٹنے کافیصلہ لینڈ مافیاکادوسرابڑاسرغنہ علائوالدین جتوئی بھی گرفتاراس کے 6 دیگر ساتھیوں کو بھی رات گئے سچل کوٹھ، راشدی گوٹھ اورمعمارسے حراست میں لےلیاگیاجلد سندھ بلڈنگ اور رجسٹرار مافیاکے خلاف بھی جھاڑو پھرنےوالاہے کراچی میں سسٹم مافیاکوکمزورکرنےکی خاطربڑی کاروائی اور سرکاری ونجی املاک اور زمینوں کی واگزاری اور حفاظت کااصولی فیصلہ کرلیاگیاہے اس سلسلہ میں حکومت سندھ کومتعدد باروارننگز دی گئیں مگر ادھرسے کسی بھی ردعمل سے مایوسی کےبعد براہ راست کاروائیوں کافیصلہ ہوا پہلے مرحلہ میں زمینوں پرقبضوں کے کردار ٹھکانے لگانے کے لئے ادارے حرکت میں آگئےاور لینڈ مافیاڈان کے علاوہ گزشتہ دوروز کے دوران رینجرزکی مدد سے 8 ملزمان کومختلف علاقوں سے حراست میں لیاگیاہے اور ان کے زیرقبضہ 300 ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کرواکران کےمالکان اورسرکار کوواپس کردی گئی ہے ذرائع کےمطابق متاثرین میں آباد کے ایک ممبربھی شامل تھے جن کی شکایت پربھی آپریشن کیاگیااورعلائوالدین جتوئی،
حق نوازاجن، اکبربروہی ،برکت تالپور
سمیت ان کے متعدد دیگر ساتھیوں کوحراست میں لیاگیا ذرائع کے مطابق آپریشن قبضہ مافیاکے مکمل خاتمے تک جاری رہےگا۔