اسلام آباد (بیورورپورٹ) وفاقی زیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہاہے کہ منکی پاکس وائرس کی موثر نگرانی کی جارہی ہے، صوبائی اور وفاقی سطح پر لیبارٹریز منکی پاکس وائرس کی تصدیق کے لئے مکمل تیار ہیں۔ڈبلیو ایچ او کی منکی پاکس پر پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ کے بعد وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر منکی پاکس پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں وفاقی سپیشل سیکرٹری ، ڈی جی ہیلتھ اور وزارت داخلہ، ایف آئی اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت نے کہاکہ منکی پاکس وائرس کی موثر نگرانی کی جارہی ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ تمام اسپتالوں کو منکی پاکس کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں ،اب تک دنیا کے75 ممالک سے 16 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں اب تک منکی پاکس کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں منکی پاکس سے بچاو کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رھے ہیں ۔عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی سطح پر لیبارٹریز منکی پاکس وائرس کی تصدیق کے لئے مکمل تیار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزارت صحت مسلسل منکی پاکس سے متعلقہ تمام امور کا جائزہ لے رہی ہے ۔