سندھ بلوچستان بزنس فورم کا تجارتی وفد جلد یورپ کا دورہ کرے گا۔ پراپرٹی کے ساتھ ساتھ زرعی اور صنعتی انڈسٹری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کراچی/لندن(نمائندہ خصوصی )
سندھ بلوچستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے مرکزی صدر حبیب جان، سیکریٹری جنرل حلیم خان ترین اور محمد ایوب شاہوانی نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ٹریڈ انوسٹمنٹ منسٹر شفیق شہزاد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ بلوچستان کی ساحلی پٹی کی ترقی اور باالخصوص گوادر بلوچستان میں جدید تعمیرات کے ساتھ ساتھ زرعی اور صنعتی شعبوں میں انقلابی اقدامات کرنے اور مقامی سطح پر کاروباری مواقع پیدا کرتے ہوئے روزگار کی فراہمی اور عالمی منڈی کی طے کردہ SOPz کے مطابق پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کرنے پر زور دیا گیا۔ وفد نے فشریز کی عالمی منڈی میں گڈانی شپ بریکنگ کی بحالی سمیت کھجور، زیتون، ٹماٹر کی کاشت سمیت دیگر فصلوں کی جدید پراسسنگ ٹیکنالوجی کے زریعے برآمدات کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ جون 2022 میں سندھ بلوچستان انٹرنیشنل بزنس فورم کی جانب سے GDA اور بلوچستان فشریز کے سربراہان کے علاوہ فورم کے سرکردہ تجارتی رہنماؤں کے لندن اور یورپ کے دورے کو حتمی شکل دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ انشاءاللہ SBIBF کی کاوشوں سے سندھ بلوچستان میں صنعتی ترقی اور عام آدمی کی زندگی میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔ وفد نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کاوشوں سے نہ صرف سندھ بلوچستان کے نوجوانوں میں احساس محرومی کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ پاکستان کی فی کس آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔