کراچی (ابو مناص) معروف سیاستدان ایکٹر ،ایںنکر اور نام نہاد دانشور عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کر لی جبکہ انکی دوسری طوبی نے 18 ماہ کی علیحدگی کے بعد کورٹ سے خلع لے لی ہے تفصیلات کے مطابق
معروف سیاستدان ایکٹر ،ایںنکر اور نام نہاد دانشور عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کر لی جبکہ انکی دوسری طوبی نے 18 ماہ کی علیحدگی کے بعد کورٹ سے خلع لے لی ہے ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی
سیدہ دانیہ شاہ کا آبائی تعلق پنجاب سرائیکی بیلٹ سے ہے ۔ اور ان کا خاندان لندن میں مقیم ہے ۔
عامر لیاقت حسین کی یہ تیسری شادی ہے ۔اس قبل عامر لیاقت حسین نے سیدہ بشریٰ سے پہلی اور سیدہ طوبیٰ سے دوسری شادی کی پہلی دونوں شادیوں کا انجام عامر لیاقت حسین کی اپنی ذاتی حرکتوں کے باعث علیحدگی پر ہوا اپنے کپتان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے اس کھلاڑی نے ایک بار پھر اپنی تیسری ی انگیز کا آغاز کر دیا ہے قبل ازیں 2018 کے الیکشن کے باعث عامر لیاقت حسین کو اپنے دوسری اور خفیہ شادی کا اظہار کرنا پڑا تھا جس پر انکا میڈیا میں کیریئر بنانے والی انکی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ نے علیحدگی اختیار کرلی تھی جس پر عامر لیاقت حسین کر جوان بیٹی کا ایک ویڈیو پیغام بھی وائیرل ہوا تھا