کراچی ( بیورورپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ کراچی. حیدر آباد اور دیگر شہروں. گائوں میں حالیہ بارشوں سے تباہی ہوگئی انہوں نے کہا کہ کراچی و حیدر آباد میں ایک یوم کی تعطیل عوامی مسائل کا حل نہیں بلکہ ان شہروں کو آفت زدہ قرار دیکر وزیر اعظم پاکستان و وزیر اعلی سندھ شہریوں کیلئے ریلیف کے عملی اقدامات کریں
اگر فنڈز کا درست استعمال ہوتا تو ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوتی مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان نے کہا کہ کراچی و حیدر آباد میں جو لیپا پوتی اور سڑکوں کی استر کاری کی جاتی ہے وہ بارشوں میں ہی بہہ جاتی ہے عوام کی گاڑیاں خراب ہورہی ہیں اور غریب کی سواری موٹر سائیکل ان بڑے بڑے گڑوں میں چلانے سے کمر کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں روڈوں جمع پانی صاف اور فوری طور پر استر کاری کی جائے.