کراچی (بیورورپورٹ ) کراچی میں موسلادھار بارش نے انتظامیہ کی قلعی کھول دی۔ اللہ اکبر تحریک نے اپنے الیکشن دفاتر ریسکیو سینٹر میں تبدیل کردیے۔ شہر کے مختلف مقامات پر برسات کے پانی میں پھنسے شہریوں کی اللہ اکبر تحریک کے کارکنان نے ریسکیو کیا۔ بند گاڑیوں کو پانی سے نکالنے کے ساتھ نکاسی آب کی بند لائنوں کو بھی کھولا گیا۔ جمع شدہ پانی کو رات گئے تک سکشن پمپ کے ذریعے نکالنے کا سلسلہ جاری رہ۔ نشیبی علاقوں میں مقیم رہائشیوں کو کھانا بھی پہنچایا گیا۔
ریسکیو آپریشن کے موقع پر اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو ایک ہفتہ پیشگی اطلاع تھی لیکن وہ اپنے اقتدار کی جنگ لڑتے رہے اور کراچی ڈوب گیا۔انتظامیہ چند ایک جگہ کے علاوہ برائے نام بھی کچھ نہ کرسکی۔ اللہ اکبر تحریک نے خدمت انسانیت کی روش کو برقرار رکھا۔ہم نےالیکشن ملتوی ہونے کے بعداپنے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو الرٹ کردیا تھا۔ اپنے تمام الیکشن آفس ریسکیو آفس میں تبدیل کردیے ۔اللہ اکبر تحریک کے کارکنان برسات کے پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالتے بند گاڑیوں کو دھکہ لگاتےاور مکینکل شعبہ سے تعلق رکھنے والے کارکنان فری میں شہریوں کی گاڑیوں کو اسٹارٹ کرکے منزل کی طرف روانہ کرتے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے ہمارے کارکنان ان تک کھانا پہنچاتے اور گھروں ،گلیوں اورعلاقوں میں جمع شدہ پانی رات گئے تک سکشن پمپس کے ذریعے نکالتے رہے۔اگر خدمت کا جذبہ ہوتوبغیروسائل کے بھی یہ فریضہ سرانجام دیا جاسکتا ہے۔