کراچی( بیورو رپورٹ ) قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج خان درانی نے حالیہ بارشوں کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام گھروں میں رہیں ،آغا سراج دررانی نے مزید کہا کہ چونکہ خصوسا کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز بارش سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اس لئے وہاں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ،غیر معمولی بارشوں کے باعث ریلیف کے کام میں کچھ وقت لگ رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے،جس کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1736 & 919 پر فوری رابطہ کریں ۔