کراچی ( بیورورپورٹ )
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کے شہر کے اولڈ ایریا میں نالوں پر کچی آبادیاں قائم ہوگئی ہیں یہی وجہ ہے کہ شہر کے اولڈ ایریا میں پانی جمع ہوجاتا ہے، حکومت سندھ جلد اس مسئلے کو حل کرے گی۔ یہ بات انہونے پیر کے روز شہر کے مختلف علاقوں بارش کے پانی کے نکاس کا جائزہ لیتے ہوئے کی۔
چیف سیکریٹری سندھ نے ایم اے جناح، شاہین کامپلیکس، جناح اسپتال، گارڈن، لیاری، ناظم آباد, فائیو اسٹار، ناگن، شاہراہِ فیصل، گلستان جوہر، گلشن اقبال، آغا خان اسپتال کے اطراف اور طارق روڈ، سول اسپتال، این آئی سی وی ڈی، لیاری ایکسپریس وے، کے ڈی اے چورنگی سمیت دیگر علاقوں کا دورا کہا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر ویسٹ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور واٹر بورڈ کے متعلقہ افسران نے چیف سیکریٹری سندھ کو بارش پانی کے نکاس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کے رکارڈ بارشوں ہوئی ہیں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تمام متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں، انہونے کہا کے اسپتالوں سے ترجیحی بنیادوں پر پانی نکالا جا رہا ہے اور شہر کے تمام شاہراہوں پر ڈی واٹرنگ پمپ لگا کر پانے کا نکاس کیا جا رہا ہے۔ انہونے تمام ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کے پانی کے نکاس کے حوالے سے مسلسل آگاہی فراہم کی جائے۔