کراچی( بیورو رپورٹ )
کراچی میں ماہ جولائی میں ایک روز میں سب سے زیادہ ملی میٹر بارش کا ریکارڈ 52 برس بعد بھی ٹوٹ نہیں سکا ہے۔ کراچی میں رواں ماہ شدید مون سون بارشوں کے باوجود ایک روز میں سب سے زیادہ ملی میٹر بارش کا ریکارڈ تاحال قائم ہے۔ سال 1967 میں جولائی کے مہینے میں کراچی ائیرپورٹ کے علاقے میں 429.33 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔
یکم جولائی 1977 کو ائیرپورٹ کے مقام ہر ایک روز میں 207 ملی میٹر بارش ہوئی تھی جو کہ ریکارڈ ہے.فیصل بیس کے علاقے میں جولائی 1967 میں 611.4 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔30 جولائی 1967 کو فیصل بیس پر189.2 ملی میٹر تک کی ریکارڈ بارش ہوئی تھیں مسرور بیس پر جولائی 1967 میں 509.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی
جب کہ 26 جولائی 1967 کو 211.3 ملی میٹر بارش ہوئی تھی جو کہ ریکارڈ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی میں ایک روز کے دوران سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ موجودہ مون سون سیزن میں نہیں ٹوٹا ہے۔