فیصل آباد( نمائندہ خصوصی )
ایف آئی اے فیصل آباد اور گجرانوالہ کی انسانی اسمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری – 2 بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار کر لئے گئےڈپٹی ڈائریکٹر گجرانوالہ کی ہدایت پر کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ٹیم نے لینڈ روٹ ایجنٹ وقار احمد کو گرفتار کر لیا۔
ملزم ایف آئی اے گجرانوالہ کو 6 مقدمات میں مطلوب تھا۔ایک اور کاروائی میں ایف آئی اے فیصل آباد ٹیم نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر ناظم حسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ایف آئی اے فیصل آباد میں درج 3 مقدمات میں مطلوب تھا۔دونوں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔