کراچی( نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہےکہ صبح سے اب تک کابینہ کے ارکان سڑکوں پر موجود ہیں اور پانی نکالنے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ابھی 11:38 بجے ہیں۔ حکومت سندھ سوئے گی نہیں ۔ وزراء، افسران، لوکل گورنمنٹ سٹاف، کے ایم سی، ڈی ایم سی، کنٹونمنٹ اور ڈی ایچ اے تمام ادارے نکاسی آب کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18گھنٹے سے بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اگر کسی کو انخلا کے لیے مدد کی ضرورت ہو تو حکومت سندھ ان خاندانوں کے لیے عارضی قیام اور کھانا فراہم کرے گی۔ براہ کرم بلا جھجھک ہیلپ لائن 1736 یا 919 پر رابطہ کریں۔ ہم 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔