اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)حکومت، اس کے اتحادی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے میں فل کورٹ بینچ کے لیے کل سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے میں حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کے قائدین کل صبح ساڑھے 10 بجے مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے اور پریس کانفرنس کے بعد اپنے وکلاء کے ہمراہ مشترکہ طور پر سپریم کورٹ جائیں گے۔